لاہور(آئی این پی) جناح ہسپتال میں فرش پرمریضہ کی موت کے واقعہ کا ملبہ سینئرڈاکٹرزپرڈال دیا ‘ جناح اورجنرل ہسپتال کے تین سینئر پروفیسرزمعطل۔تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں دو جنوری کوقصورکی رہائشی ساٹھ سالہ زہرہ بی بی بیڈ نہ ملنے پر میڈیکل یونٹ ون کے فرش پر ہی دم توڑ گئی جس پر وی سی کنگ ایڈورڈ ، وی سی فاطمہ جناح اورایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ہیلتھ پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی اوربعد میں چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم کو بھی اس میں شامل کیا گیاہے انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر جناح ہسپتال کے شعبہ میڈیسن یونٹ ون کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال ، جنرل ہسپتال کیپروفیسر ڈاکٹر جواد ظہیر اور پروفیسر تنویر الاسلام کو معطل کر دیا گیا ہے اس سے قبل ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر ظفر یوسف کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے ذرائع کیمطابق خاتون کو بیڈ نہ ملنے کا تمام تر ملبہ سینئر پروفیسرز پر ڈال دیا گیا ہے تاہم انکوائری رپورٹ میں ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کیمطابق طبی سہولتوں کے شدید فقدان کا ذکر نہیں ہے۔