بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسرائیلی سفیرنے اہم ملک سے معافی مانگ لی

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)اسرائیلی سفیرنے برطانوی وزیر کے خلاف بیان پر معافی مانگ لی ۔برطانوی میڈیاکے مطابق برطانیہ کیلئے اسرائیل کے سفیر نے اپنے عملے کے ایک رکن کی جانب سے برطانوی وزراتِ خارجہ کے وزیرِ کو ہٹائے جانے کی بات کہنے پر معذرت کی ہے۔خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی ایک فلم میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی سفارتخانے کے ایک سینیئر سیاسی اہلکار شائی موزاٹ نے لندن کے ہوٹل میں دورانِ گفتگو یہ بات کہی۔وہ ایک رپورٹر سے کہہ رہے ہیں کہ سر ایلن کافی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

اسرائیلی سفیر مارک ریگیو نے کہا ہے کہ یہ سفارتخانے یا حکومت کا موقف نہیں ہے۔یہ گفتگو الجزیرہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے دوران اکتوبر 2016 میں ریکارڈ کی گئی۔ اس گفتگو میں شامل مِس سٹرٹزولو نے سول سروس سے استعفی دے دیا ہے۔اس گفتگو کے دوران موزاٹ کہتے ہیں کہ کیا میں کچھ ایم پیز کے نام تجویز کروں جنہیں ہٹایا جانا چاہئیے۔جس پر سٹرٹزولو کہتی ہیں ہر ایم پی کچھ نہ کچھ چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔سر ایلن ڈنکن جنھوں نے غزہ میں یہودی بستیوں کو دنیا کے چہرے پر داغ قرار دیا تھا انھیں اسرائیلی اہلکار موزاٹ نے گفتگو میں بڑا مسئلہ قرار دیا جبکہ برطانوی وزیرِ خارجہ بورس جانس کے بارے میں کہا کہ وہ اچھے انسان ہیں۔انھوں نے کہا وہ بس لاپرواہ ہیں۔ وہ بے وقوف ہیں لیکن وہ وزیرِ خارجہ بن گئے بنا ذمہ داریوں کے۔ اگر کچھ ہوتا ہے تو وہ ان کی غلطی نہیں ہوگی۔ یہ ایلن ڈنکن کی ہوگی۔ سر ایلن ڈنکن نے سنہ 2014 میں اسرائیلی بستیوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے چوری قرار دیا تھا۔بی بی سی ریڈیو فور سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا یہ سب قبضہ، الحاق، لا قانونیت، لاپرواہی، ساز باز کا وہ مرکب ہے جو اسرائیل کے لیے باعثِ ندامت ہے۔سر ایلن اس وقت یمن اور اومان کے لیے خصوصی ایلچی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید بستیوں کی تعمیر کو روکنے کے لیے عالمی قانون کو حرکت میں لانا ہوگا۔ اسرائیلی سفارتخانے کے وزیر نے ایلن ڈنکن کے بارے میں بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناقابلِ قبول ہے۔

بیان کے مطابق یہ باتیں سفارتخانے کے جونئیر اہلکار نے کہی ہیں جو اسرائیل کا سفارتکار نہیں ہے اور بہت جلد ان کی سفارتخانے کی ملازمت بھی ختم ہونے والی ہے۔برطانوی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفیر نے معافی مانگی ہے اور یہ واضح ہے کہ یہ سفارتخانے اور اسرائیلی حکومت کے موقف کی عکاسی نہیں کرتا۔برطانیہ کے اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…