لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں نوازشر یف کی نااہلی کیلئے ثبوت کافی ہیں ‘قطر ی شہزادہ سپر یم کورٹ میں آتا (ن) لیگ کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے ‘حکومت کے خلاف احتجاجی تحر یک اور سیاسی لانگ مارچ کیلئے حکمت عملی آخری مر احل میں ہے ‘(ن) لیگ والے کر پشن کر تے ہیں ساتھ ہی ثبوتوں کو بھی ’’آگ ’’لگا دیتے ہیں ۔
اپنے ایک انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاو ل بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی متحد ہے اور جب بھی پارٹی نے سیاسی لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ کیامخالفین کو بتا دیں گے پیپلزپارٹی اور عوام دونوں ایک ہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیک کیس میں اب تک سپر یم کورٹ میں جو ثبوت آچکے ہیں اور نوازشر یف اور انکی فیملی کے بیانات میں جو فرق ہے اسکی وجہ سے نوازشر یف کی نااہلی کیلئے ثبوت کافی ہے مگر دیکھنا ہوگا سپر یم کورٹ کا فیصلہ کیا آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں شفاف احتساب ہوگا تو (ن) لیگ والوں کی کر پشن کے ایسے ایسے ریکارڈ سامنے آئیں گے کہ عوام کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے پنجاب میں حکمران ہر منصوبے میں خزانہ کو اربوں روپے کا ’’ٹنکا ‘‘لگارہے ہیں اور کر پشن کے ثبوتوں کو آگ لگانے کا فن بھی (ن) لیگ کو ہی آتا ہے ۔