لاہور(آئی این پی) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کر ٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں وزیر اعظم کا بچنا مشکل نظر آتا ہے ‘قوم پانامہ کیس کا فیصلہ ہفتوں میں نہیں دنوں میں چاہتی ہے ‘کر پشن کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا ورنہ یہ کینسر ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر تا رہیگا ۔
اپنے ایک انٹرو یو میں جسٹس اینڈ ڈیمو کر ٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار احمد چوہدری نے کہا کہ پانا مہ لیکس میں وزیر اعظم اور انکے خاندان کے لوگوں کے متضاد موقف کے بعداس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم کا اس کیس سے بچنا مشکل نظر آتا ہے اور پانامہ کیس کا فیصلہ ملک کے مستقبل کے حوالے سے بھی انتہائی اہم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مین زیادہ تر عوامی مسائل کی بنیادی وجہ ملک میں بدتر ین کر پشن اور لو ٹ مار ہے اور کر پشن میں ملوث لوگوں کو جتنی سزا بھی دی جائے وہ کم ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کر پشن کے خلاف پوری قوم اور سیاسی جماعتیں بھی متحد ہو جائے ورنہ مسائل پاکستان کا مقدر رہیں گے ۔