اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختون خواہ کا بینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اتحادی جماعتوں سے بلدیات اور صحت کی وزارتیں واپس لے کر اپنے ارکان کو دینے کا فیصلہ کیاہے۔عوامی جمہوری اتحاد سے صحت اورجماعت اسلامی سے وزارت بلدیات واپس لے کر انہیں مختلف وزارتیں دی جائیں گی۔