ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی )صوبائی وزیر مال خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بلدیاتی الیکشن کے دوران بیلٹ بکس چرانے کے مقدمہ میں باعزت بری ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی الیکشن کے دوران یونین کونسل رتہ کلاچی کے علاقہ ہمت میں گورنمنٹ ہائی سکول ہمت میں قائم پولنگ سٹیشن پر کار سرکار میں مداخلت اور بیلٹ بکس چرانے کے الزام مین صوبائی وزیر مال کے پی کے علی امین گنڈہ پور کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا تھا اور اس ضمن مین انکی گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی
تاہم بعد ازاں ضمانت پر رہائی ہوئی، اور مذکورہ حوالے سے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج VIکی عدالت میں ہوئی، علی امین خان کی جانب سے نامور قانون دان غلام محمد سپل پیش ہوئے،گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ارشاد خان نے وکلاء کے دلائل کی روشنی میں صوبائی وزیر مال علی امین خان کو مذکورہ کیس میں باعزت بری کردیا۔