نیویارک(آئی این پی)امریکا کی کثیر قومی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے سعودی عرب میں ٹیکنالوجی فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تصدیق کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپل نے سعودی عرب میں ٹیکنالوجی فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تصدیق کی ہے ۔یہ سرمایہ کاری سوفٹ بنک وژن فنڈ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔یہ فنڈ جاپان کے سوفٹ بنک گروپ کارپوریشن اور سعودی سرکاری سرمایہ کاری فنڈ نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔اس کی کل مالیت ایک سو ارب ڈالرز ہوگی۔
سوفٹ بنک کا کہنا ہے کہ وہ اس فنڈ کے لیے کم سے کم 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وہ سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ سے مزید رقوم دینے کے لیے بھی بات چیت کررہا ہے اور اس کی مالیت بڑھا کر45 ارب ڈالرز کی جاسکتی ہے۔ایپل کمپنی کے ترجمان جوش روزنسٹاک کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ نئے فنڈ سے ٹیکنالوجیز کی ترقی کا عمل تیز ہوگا اور یہ تزویراتی لحاظ سے ایپل کے لییبھی اہم ہوگا۔سوفٹ بنک کا بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے طور سرمایہ کاری کے بجائے ٹیکنالوجی فنڈ کے ذریعے مستقبل میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
سعودی عرب میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کرنے کونسی سی بڑی کمپنی پہنچ گئی ؟ تصدیق ہو گئی
7
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں