پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے بارے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اوباما انتظامیہ نے امریکہ پر گیارہ ستمبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کے بیٹے کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن امریکی شہریوں اور امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اسامہ بن لادن کے جانشین ایمن الزواہری نے 2014 میں حمزہ بن لادن کو القاعدہ کا رکن قرار دیا تھا۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن نے 2015 میں ایک آڈیو پیغام میں مغربی دارالحکومتوں پر دہشت گردانہ حملوں کی بات کی تھی۔ گذشتہ سال بھی انھوں نے دھمکی دی تھی کہ امریکیوں کو ان کے گھر اور دوسرے ممالک میں نشانہ بنایا جائے گا۔ القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی خصوصی فورسز کے ایک حملے میں مارے گئے تھے۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے کسی شخص کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی بھی امریکی شہری ان سے کاروبار نہیں کر سکتا اور امریکہ جہاں تک ممکن ہو ان کے اثاثے منجمد کر سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…