اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کو تباہ کیا ہے اگر حکومت نے جوڈیشل کمیشن قائم کرتی ہے تو سینٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں مک مکا ہے دونوں اندر سے ایک ہیں ہم سینٹ میں چیئرمین کے الیکشن کے دوران ووٹ نہیں دینگے اگر حکومت نے جوڈیشل کمیشن قائم کیا تو ہم ووٹ دے سکتے ہیں اس سلسلے میں میں پارٹی سے بھی مزید مشاورت کرونگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ایک ماہ میں جوڈیشل کمیشن نہیں بنا یا تو مجبوراً ہمیں سڑکوں پر آنا پڑیگا اور میں صرف این اے 122کے نادرا کے نتائج کا انتظار کررہا ہوں جلد چیئرمین نادرا سے بھی ملونگا اس کے ایک مہینے بعد ہمیں مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑیگا اور ابکے بار ایسے آئینگے کے یہ لوگ حکومت نہیں چلا پائینگے