منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلوچستان میں بھارتی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں ،مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ،حافظ سعید کے صبرکاپیمانہ لبریز،انڈین آرمی کوسخت پیغام دیدیا

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یصل آباد(آئی این پی)جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کرقتل و غارت گری کی آگ بھڑکانا اسلامی شریعت میں جائز نہیں ہے۔امام اب تیمیہ، امام احمد بن حنبل اور دیگر آئمہ کرام نے فتنوں کے خاتمہ کیلئے سنہری تاریخ رقم کی ہے ، اسلام دشمن ملکوں کی فوجیں اور ایجنسیاںاسلام اور مسلمانوں کے خلاف کمربستہ ہوچکی ہیں ۔مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر انہیں کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔مسلمانوں کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ،بھارت کی بلوچستان کو توڑنے کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں ۔ آج بلوچستان کے عوام پھر سے سبز ہلالی پرچم لہراکر پاکستانزندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں ۔کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ ہمار ے صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکاہے اور انڈیا کو اپنی آٹھ لاکھ فوج جلد کشمیر سے نکالنا پڑے گی۔بیرونی قوتیں مسلمانوں کوعسکری ومعاشی لحاظ سے کمزور کرنا چاہتی ہیں ۔پاکستان، سعودی عرب ، ترکی اور دیگر ملکوں میں دہشت گردی پروان چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔13جنوری کو دھوبی گھاٹ میںبڑی کشمیر کانفرنس ہو گی۔ شہر بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوکر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ کانفرنس میں دیگر دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریںگے۔علماء کرام مسلمانوں کو متحد وبیدار کرنے اورفتنہ تکفیر کے خاتمہ کیلئے کردار اد اکریں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعۃالدعوۃ فیصل آباد کے زیر اہتمام مرکز خیبر نشاط آباد میں ایک بڑے علماء کنونوشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شہر بھر سے علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔علماء کنونوشن سے مولانا سیف اللہ خالدمرکزی رہنما جماعۃ الدعوۃ پاکستان ،فیاض احمد مسئول جماعۃ الدعوۃ فیصل آباد،قاری عبدالشکور ،ابوبصیراحمد،مولانا محمداسحاق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ۔آج ہمیں امام ابن تیمیہؒ کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے فتنوں سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے۔ علماء کرام کو مساجد ومدارس کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آگے آناہوگا ۔تنقید سے نکل اب ہمیں عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔مسلمانوں میں اسلامی تعلیمات کا شعور بڑھ رہاہے ۔دنیا کا جغرافیہ تبدیل ہورہاہے اور عالم اسلام کے حکمران سورہے ہیں ۔علماء کرام کو آگے بڑھ کر دین اسلام کے نفاذ اور دنیا میں قیام امن کیلئے اپنا کردار اداکرنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کے مقابلہ میں میدانوں میں شکست پر مسلم ملکوں و معاشروں میں فتنہ تکفیر پروان چڑھایا گیا اور تکفیری گروہوں کی سرپرستی کی جارہی ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ 13جنوری کو دھوبی گھاٹ ہونے والی کشمیر کانفرنس میں شرکت کرکے فیصل آباد کی باشعور عوام کشمیری بھائیوں سے محبت کا اظہار کرکے ثابت کرے گی کہ پاکستانی اسلام کی بنیادپر آج بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیرپر زیادہ دیر تک غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ کشمیر سے بھارت کی بیدخلی کا مطلب اکھنڈبھارت کے خواب کاچکنا چورہونا اور شام سے بشارالاسد کی بیدخلی کا مطلب اُس خطے سے عالمی طاقتوں کی شکست ہے ۔جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد نے کہاکہ اس وقت اسلام پسند فلاحی ورفاہی تنظیموں کو پابندی کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔چن چن کر اسلامی تنظیموں پرپابندیاں لگ رہی ہیں ۔فلسطین ، کشمیر ،برما ،انڈونیشیااور شام وغیرہ میں فلاح انسانیت فائونڈیشن کا فلاحی ورفاہی کام دیکھ کر بھی اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتیں اس تنظیم پر پابندیا ں لگارہی ہیں ۔ہمیں آج محلوں ، گلیوں اور شہروں کی سطح پر متحدومنظم ہونے کی ضرورت ہے۔ دشمن فرقہ واریت ،لسانیت ،صوبائیت اور مذہب کے نام پر پاکستانیوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں اب بھی مصروف عمل ہے ۔ جماعۃ الدعوۃ پورے پاکستان میں سندھی ، پنجابی ،بلوچی ،پشتونوں اور دیگر زبانیں بولنے والوں کو نظریہ پاکستان کی بنیاد پر متحد کررہی ہے ۔ حافظ محمد سعید کی آواز پر سبھی پاکستانی لبیک کہہ کر پاکستان کی حفاظت میں سر گرم ہوچکے ہیں ۔ فیاض احمد مسئول جماعۃ الدعوۃ فیصل آباد نے کہاکہ کشمیریوں کے حوالے سے سب بلند آواز امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسرحافظ محمد سعید کی ہے ۔ ان کی ایک آواز پر علماء کرام کی کثیر تعداد کاآنا ظاہرکرتا ہے کہ علما ء کرام میں اسلام کا درد موجودہے ۔فیصل آباد کی غیور عوا م کشمیریوں سمیت پوری دنیاکے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔امیرجماعۃ الدعوۃ کی آواز بھارت سمیت پورے عالم کفر میں سنائی دیتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…