ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

فلم ‘رئیس کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا ،سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا

datetime 6  جنوری‬‮  2017 |

ممبئی (آن لائن)بولی وڈ کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ‘رئیس کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی شاندار کیمسٹری یقیناً سب کا دل جیت لے گی۔اس سے قبل فلم ‘رئیس کا گانا ‘لیلا میں لیلا ریلیز کیا گیا تھا، جس میں سنی لیون نے اپنے شاندار ڈانس سے تمام توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی تھی، اس گانے کو اب تک 50 ملین کے قریب شائقین دیکھ چکے ہیں۔ا
ور اب نیا رومانوی گانا ‘ظالما ریلیز کیا گیا ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ ماہرہ خان بھی جلوہ گر ہوئیں، تاہم یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس گانے میں تمام توجہ شاہ رخ کے بجائے ماہرہ خان کو ملے گی۔شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اسے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور لکھا، ‘جان سے ظالما تک، امید ہے آپ سب کو گانا پسند آئے گا۔واضح رہے کہ فلم ‘رئیس میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا اہم کردار ادا کیا ہے۔فلم ‘رئیس 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…