بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

جاویدہاشمی کے مبینہ انکشافات کے بعدایم کیو ایم نے بھی کپتان کو سرپرائز دیدیا

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

لندن (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے اصول پرست بزرگ سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات کو پاکستان کی حالیہ سیاسی تاریخ کے تناظرمیں سب سے اہم اور انتہائی حساس انکشاف قراردیتے ہوئے صدرمملکت اوروزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات کی روشنی میں عدالتی تحقیقات کرائی جائے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ملک وقوم اورجمہوریت کے استحکام کیلئے سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی کاکردار اور قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور حالات کے جبرکا بہادری سے سامنا کرنے ، نہ جھکنے ، نہ بکنے والے معمر اور اصول پرست سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی نے جمہوری اداروں اورجمہوریت کے فروغ کیلئے جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں اورآج بھی علالت کے باوجود اصولی جدوجہد کررہے ہیں ۔

ندیم نصرت نے کہاکہ مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انہیں خود بتایا ہے کہ’’ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے میری ڈیل ہوگئی ہے ، جوڈیشل مارشل لاء لگاکرفوج کی مدد سے تحریک انصاف کو الیکشن میں کامیاب کرادیاجائے گا‘‘ ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات، پاکستان کی حالیہ سیاسی تاریخ کے تناظر میں پنامہ لیکس سمیت دیگر معاملات سے زیادہ بڑے اور اہم ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ حصول اقتدار کیلئے عمران خان کی لالچ ، بے چینی اور سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن جاوید ہاشمی نے جن معاملات کا انکشاف کیا ہے وہ انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں اور انہیں محض ایک میڈیا بیان سمجھ کر نظرانداز کرنا ملک اور اس کے قومی اداروں کی سالمیت اور وقار کو تباہ کرنے کے مترادف ہوگا۔ اگر واقعتا عمران خان اور اس وقت کے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے درمیان ایسی کوئی ڈیل ہوئی تھی تو یہ نہ صرف عدلیہ کی توہین ہے بلکہ آئین ، قانون ، جمہوریت ،عدلیہ اورمسلح افواج کے وقار کو بری طرح مجروح کرنے کی بھی سازش تھی جس کا نوٹس لینا انتہائی ضروری ہے ۔

ندیم نصرت نے صدرپاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیاکہ مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات کی روشنی میں کمیشن تشکیل دیاجائے ، ان انکشافات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، عمران خان اوراس وقت کے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کو بھی شامل تفتیش کیاجائے اور قومی اداروں کا وقارمجروح کرنے والے عناصر کے خلاف آئین اورقانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…