اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بیلٹ پیپر نادرا کے ساتھ ایف آئی اے اور سی آئی اے کو بھی بھجوا دیں چاہے کچھ بھی کرلیں کامیابی ہماری ہی ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہاکہ ان کا دامن کل بھی صاف اور آج بھی صاف ہے کیونکہ انہو ں نے انتخابات میں دھاندلی نہ کبھی پہلے کی تھی اور نہ اب کی ہے۔