اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

فوٹو سکینڈل، اقبال جھگڑا کو جسٹس ثاقب نثار بنانے والے گرفتار، کیا سلوک کیاگیا؟جان کر ہوش اُڑ جائیںگے

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) ایف آئی اے نے گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑاکونئے چیف جسٹس ثاقب نثار بناکرپیش کرنے والے بلاگرکوگرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ بلاگر نے صدرممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف اورگورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑاکی ایک پرانی تصویرکونئے چیف جسٹس ثاقب نثار کی تصویربناکرپیش کیاتھاجس پرملک کے سیاسی حلقوں میں شدید تنقید کی گئی اوراس کاسپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیاتھا۔
ایف آئی اے نے وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایات پرتحقیقات کرتے ہوئے اس جعلی تصویرکوسوشل میڈیاپرپیش کرنے والے بلاگرکوگرفتارکیاتواس گرفتاربلاگرنے مزید بلاگرزکے بارے میں بھی بتایاکہ اس کے کچھ دوستوں نے بھی اس کاساتھ دیاتھاجس پرایف آئی اے نے اس کے دوست بلاگرزکوبھی حراست میں لے لیا۔دوران تفتیش ان بلاگرزنے بتایاکہ انہوں نے یہ تصویرسرچ انجن گوگل سے اٹھائی تھی اوربلاگ میں لگاکرسوشل میڈیاپروائرل کردیا۔رپورٹس کے مطابق بلاگر کو ایف آئی اے کی طرف سے ’’واٹس ایپ نمبر‘‘پرایک لیگل نوٹس وصول ہواجس میں ہدایت کی گئی کہ 31دسمبرکو ایف آئی اے اسلام آباد آفس پیش ہوں جس کے بعد اس نے متنا زعہ تصاویر فوری طورپر ہٹادیں اور گوگل کیشے کلیئرکرکے معذرت کرلی کہ وہ غلطی پر تھے ، نوٹس پر بلاگرز ایف آئی اے کے دفتر میں پہنچے اوراس کے بعد کسی کافون نہیں سناجارہا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے جعلی تصویر کے پیچھے موجود عناصر کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی لیکن ذمہ داران کو پکڑنے کی بجائے ایف آئی اے نے آسان ہدف سمجھتے ہوئے بلاگرز کوپکڑناشروع کردیااور اب ان بلاگرز کو 14سال قید یا 50ملین روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی ہوسکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…