ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کے ذہنی توازن درست نہ ہونے کے بیان پر جاوید ہاشمی مشتعل،بڑا چیلنج کردیا

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

ملتان(این این آئی)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے عمران خان کی جانب سے خود کو ذہنی بیمار قرار دینے پر چیئرمین تحریک انصاف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک کورٹ بیٹھنی چاہیے جو میرا اور عمران خان کا دماغی توازن دیکھے ٗپاگل خانے کی رپورٹ آگئی تو عمران خان سے جان چھوٹ جائیگی ٗ ڈوب ٹیسٹ میں مجھے سو نمبر ملیں گے ٗتحریک انصاف کا میڈیا سیل 2 سال تک مجھے گالیاں دیتا رہا ہے جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان 65 سال کے ہیں اورمیں 67 سال کاہوں ٗنواز شریف مجھ سے 4 ماہ چھوٹے ہیں۔مخدوم جاوید ہاشمی نے عمران خان کی ان باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان سے بہت تکلیف ہوئی، ایک کورٹ بیٹھنی چاہیے جو عمران خان کا دماغی توازن دیکھے اور میرا بھی۔انہوں نے کہا کہ اگر پاگل خانے کی رپورٹ آگئی تو قوم کی عمران خان سے جان چھوٹ جائے گی، عمران خان غیر مناسب باتیں کرتے ہیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان اور میرا ڈوپ ٹیسٹ بھی کرالیا جائے، سچ سامنے آجائے گا، اس ٹیسٹ میں مجھے تو 100 میں سے 100 نمبر ملیں گے’۔جاوید ہاشمی نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرے سوالات کا جواب دیں۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…