جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاک فضائیہ کے اہم ترین عہدے پرکام کرنے والی شخصیت اسلام آباد سے اغوا

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد سے ریٹائرڈ کموڈور غلام قادرکو ملازم سمیت اغوا کر لیاگیاہے،اغوا کار اگلی صبح ملازم کو پھینک کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلا آباد کے علاقے سیکٹر ای الیو ن شالیمار ٹاؤن سے (ر) ایئر کموڈور کو ان کے ڈرائیور سمیت اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ گوجرانوالہ سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے تھے۔ملزمان نے اغوا کی اگلی صبح غلام قادر لودھی کے ڈرائیور کو روات کے قریب پھینکا او ر فرار ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی

ڈرائیورنے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ 3گاڑیوں میں 10 سے 15 مسلح افراد سوار تھے جنہوں نے اچانک گاڑی کو گھیر کرروک لیا اور ہماری آنکھوں پر پٹی باندھ کر الگ الگ گاڑیوں میں بٹھا لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔پولیس تھانہ شالیمار نے ڈرائیور کی مدعیت میں اغواکا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…