جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لاہوردھماکہ،ہلاکتیں بڑھ گئی،14زخمیوں کی حالت تشویشناک

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ وحدت روڈ پر ملٹی نیشنل فوڈ چین کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے لگنے والی آگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والوں میں سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے ،14زخمی ابھی بھی جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج ہیں،

واقعے کامقدمہ ٹھیکیدار کمرشل بلڈنگ محمد نعیم کے خلاف کروادیاگیا۔منگل کے روز مسلم ٹاؤن کے علاقہ وحدت روڈ پر واقع ملٹی نیشنل فوڈ چین کے ریسٹورنٹ کے کچن میں پڑے ایک سلنڈر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہو گیا جس نے باہر پڑے سلنڈروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے کچن سے ملحقہ چائنہ سیل پوائنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ سلنڈر دھماکے اور آگ لگنے سے 26افراد جھلس گئے تھے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زیر علاج شدید زخمیوں میں سے تین افراد مظفر ،زمان اور سلیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔بتایاگیا ہے کہ ہسپتال میں ابھی بھی 14مریض زیر علاج ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے زخمی ہو نے والے جناح ہسپتال میں داخل مریضوں کو بہتر ین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے افسران و ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی ہوئی ہیں جو اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی مسلسل جا ری رہے۔گذشتہ شب داخل مریضوں کے لواحقین کو کھانا اور صبح کا ناشتہ بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیا گیا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ مریضوں کوبہترین طبی سہولیات دی جا رہی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سلنڈر دھماکے کے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔مقدمہ کا اندراج ٹھیکیدار کمرشل بلڈنگ محمد نعیم کے خلاف چیف انسٹرکٹر ڈسٹرکٹ آفس سول ڈیفنس وقار احمد کی مدعیت میں کروایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…