نیویارک (آئی این پی ) بین الاقوامی تجارتی خبروں کے معروف جریدے فوربز کی پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے ‘2016 میں پاکستان کی معیشت میں 6 فیصد اضافہ اور مہنگائی کی شرح میں 6فیصد تک کمی ہوئی ، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 2009سے اب تک 400فیصد تک اضافہ ہوا اور رواں سال 40فیصد اضافہ ہوا ،پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے بہتر کارکردگی کی بدولت ہمسائیہ ممالک چین اور بھارت کی اسٹاک مارکیٹوں کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے،اسٹاک مارکیٹ کی ترقی کی وجہ معاشی(میکرواکنامک ) ماحول میں بہتری ،شرح نمو میں اضافہ،شرح سود اور مہنگا ئی میں کمی ہے،2016میں پاکستان کی معیشت نے تقریباً6فیصد کی شرح سے ترقی کی،مہنگائی کی شرح 10فیصد سے کم ہو کر چار فیصد ہوگئی ہے۔
بدھ کو بین لاقوامی بزنس میگزین فوربز کے مطابق پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ حالیہ سالوں میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے،2009سے اب تک اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس نے 400فیصد اضافہ ہوا ہے اور رواں سال اس میں 40فیصد اضافہ ہوا،چین اور بھارت کی اسٹاک مارکیٹوں کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کی کئی وجوہات ہیں،جن میں میکرواکنامک ماحول میں بہتری،بڑھتی ہوئی شرح نمو شرح سود میں کمی اور مہنگائی میں کمی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کی معیشت میں 2016میں تقریباً چھ فیصد کی شرح سے ترقی ہوئی جو 2015میں 4.8فیصد تھی،ملک میں مہنگائی گذشتہ چار سال میں 10فیصد سے کم ہو کر 4فیصد پر آگئی ہے اور دس سال کیلئے جاری کیا جانے والا حکومتی بانڈ 8فیصد ریٹ پر جاری کیا گیا جو اس سے قبل جاری کئے گئے بانڈ کے ریٹ 12.5فیصد سے 8فیصد کم ریٹ پر جاری کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ بارہ ماہ کی کارکردگی میں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے 29.25فیصد،چین کی اسٹاک مارکیٹ نے 10.28فیصد بھارت کی اسٹاک مارکیٹ نے 0.93فیصد شرح سے ترقی کی۔۔۔۔