جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

’’34ممالک کا فوجی اتحاد‘‘ راحیل شریف کو نیٹو سربراہ سے بھی زیادہ کتنا معاوضہ اورکیا مراعات دی جائیں گی ؟جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 28  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی طیارہ بھجوایا گیا جس میں وہ شاہی مہمان کی حیثیت سے روانہ ہوئے۔

ان کے اعزاز میں سعودی عرب میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی فوج میں دفاعی مشیر کے طور پر تقرری کا امکان ہے ،وہ آج سعودی عرب کی دعوت پر خصوصی طیارے میں شاہی مہمان بن کر سعودی عرب پہنچے ہیں۔سابقہ سپہ سالار کے اعزاز میں دارالحکومت ریاض میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سعودی حکمران خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔اخباری ذرائع کے مطابق اسلامی فوج میں ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کا ابتدائی کنٹریکٹ دو سال کا ہو گا۔واضح رہے کہ راحیل شریف کو سعودی عرب کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے بعد مشترکہ فوج کی سربراہی کی پیشکش ہوئی تھی۔ نجی اخبار کے مطابق سعودی عرب کی دعوت پر ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف لاہور سے سعودی عرب پہنچے۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ان کے سعودی حکومت کے اعلیٰ ترین افراد سے مذاکرات ہونگے اور وہ 34ممالک کی مشترکہ فوج میں بطوری دفاعی مشیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے جہاں انہیں نیٹو افواج کے سربراہ سے بھی کہیں زیادہ معاوضہ اور مراعات کی پیشکش کی خبریں ہیں۔واضح رہے کہ قرین قیاس یہ ہے کہ نیٹو سربرہ کی تنخواہ پاکستانی 50لاکھ کے قریب ہوتی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق اگر راحیل شریف ی عہدہ قبول کرلیتے ہیں تو ان کا یہ عہدہ 2سال کیلئے ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…