پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ، سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ شروع کر دیئے

datetime 8  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کے لیے سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ اور رابطے شروع کر دیئے۔ نون لیگ نے قاف لیگ سے رابطہ کرلیا ، حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کیلئے متوقع حکومتی امیدوار ہیں۔ مسلم لیگ نون نے سینیٹر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ لانے کے لیے لابنگ شروع کر دی ہے ، بلوچ رہنما کو قوم پرست جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کا جو فیصلہ ہوا ساتھ دیں گے۔ سیاسی جماعتیں مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں ، نون لیگ نے اپنا چیئرمین سینیٹ لانے کے لیے بالآخر قاف لیگ سے بھی رابطہ کرلیا ، پرویز رشید نے مشاہد حسین سے ملاقات کی ، اسحاق ڈار اور پرویز رشید نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کیا ، سراج الحق کہتے ہیں جماعت اسلامی سینیٹ کا حلف اٹھانے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی کو فون کیا ، امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ وفاقی وزیر نے اسفند یار ولی کیلئے وزیر اعظم کا پیغام دیا ہے۔ آصف زرداری نے بھی اسفند یار ولی سے رابطہ کیا ہے ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے وفود پیر کو اسلام آباد میں مشاورت کریں گے۔ جبکہ چودھری شجاعت کی مصروفیات کے باعث آصف زرداری سے ملاقات ملتوی کر دی گئی ، دونوں رہنما اب پیر کو اسلام آباد میں ملیں گے ، آصف زرداری نے منظور وٹو سے ملاقات میں کہا کہ ہمیشہ اتحادیوں سے مل کر سیاست کی ہے ، چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر بھی اتحادیوں سے مل کر فیصلے کریں گے۔ وفاقی وزیر پرویز رشید کہتے ہیں کہ سینیٹ میں فاٹا کی موثر نمائندگی کے لیے حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…