بیجنگ( آن لائن )چین چاند اور مریخ پر تحقیقی مقاصد کے لئے آئندہ سالوں کے دوران 2 سیارے بھیجے گا۔بیجنگ میں حکومتی میڈیا آفس کے مطابق چین اپنے خلائی پروگرام کو ترقی اور وسعت دینے کا عزم رکھتا ہے اسی لییاپنی فضائی انڈسٹری پر تیزی سے کام کررہا ہے۔چین اس ضمن میں سال 2018 تک چاند کے ان بعید حصے تک خلائی شٹل بھیجنے والے پہلے ملک کا اعزاز حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ سال 2020 تک مریخ پر بھی تحقیقی خلائی شٹل بھیجے گا۔#/s#