ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پینے کے صاف پانی پروگرام میں غفلت،مالی بے ضابطگیاں ،دواعلی افسرملازمت سے فارغ،ایک معطل،وسائل کابے دردی سے ضیاع ناقابل معافی ہے ،وزیراعلی پنجاب

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا پینے کے صاف پانی پروگرام میں غفلت ،نااہلی اوربے ضابطگیوں کی شکایات پر سخت ایکشن۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے پنجاب صاف پانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم اجمل اور اعلی افسر کرنل(ر)مقبول کوملازمت سے برخاست اورچیف پروکیورمنٹ آفیسر شبنم کومعطل کردیاہے جبکہ پینے کے صاف پانی پروگرام میں غفلت،بے ضابطگیوں اور دیگر امور کاجائزہ لینے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے چیرمین وزیراعلی معائنہ انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ اس کمیٹی میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ،سینئرافسر احد چیمہ اوردیگراعلی حکام شامل ہوں گےاورکمیٹی آئندہ چند روز میں اس ضمن میں تحقیقات کر کے اپنی حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔

وزیراعلی نے پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا معاملہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیاگیا ۔اس موقع پروزیراعلی شہبازشریف نے کہاکہ پینے کے صاف پانی پروگرام کے امور میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ذمہ داروں نے حکومت پنجاب اورصوبے کے عوام کا قیمتی وقت ضائع کیاہے۔شہبازشریف نے کہاکہصوبے کے عوام کے خون پسینے کی کمائی کونااہلی ،کوتاہی اوربے ضابطگیوں کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جس بے دردی سے وسائل ضائع کیے گئے ہیں وہ ناقابل معافی ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ جن افسروں نے غفلت،نااہلی اوربے ضابطگیوں کا مظاہرہ کیا ہے انہیں عہدے پر رہنے کا حق نہیں ۔شہبازشریف نے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ صوبے کے عوام کو بھی جوابدہ ہوںاورجن کی وجہ سے مفاد عامہ کا یہ بڑا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے انہیں حساب دینا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…