ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخواکے سی پیک پر تحفظات،چین نے بڑا قدم اُٹھالیا،پرویز خٹک کی خوشخبریاں

datetime 27  دسمبر‬‮  2016 |

پشاور ( نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا نصب العین ہے۔ چین کے پہلے دورے پر جارہا ہوں جہاں پر جے سی سی کی میٹنگ میں سی پیک میں شامل اب تک کے منصوبوں اور نئے منصوبو ں کی منظوری کاجائزہ لیا جائے گا۔

خیبرپختونخو ا کی حکومت چین کے ساتھ توانائی مواصلات اور انفر اسٹرکچر کے شعبوں میں تین نئے منصوبوں پر معاہدے کرے گی تاکہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی ممکن ہو ان منصوبوں میں بارہ سو میگاواٹ پن بجلی کا معاہدہ، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی فاسٹ ریلوے ٹر یک اور گلگت ، چترال ، دیر اور چکدرہ روٹ شامل ہیں۔وہ نوشہرہ کے علاقے کوتر پان میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب اورذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر انجمن تاجران اور مسلم لیگ ن شرین کوٹھے کے صدرنور النبی خان عرف شکر خان اور اے این پی کے حضرت خان نے اپنے چالیس ساتھیوں اور خاندانوں سمیت مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔اس موقع پر ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک، گل ریز حکیم خان ، تحصیل ناظم رضاء4 اللہ، نورا لنبی عرف شکر خان، کونسلر افتخار صافی اور حضرت خان نے بھی خطاب کیا۔ پرویزخٹک نے نئے شامل ہونے والوں کوپی ٹی ا?ئی کی ٹوپیاں پہنائیں اوران کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ چینی ماہرین نے فاسٹ ریلوے ٹریک جو دو میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی،کی فزیبلٹی رپورٹ بنا لی ہے۔ اسی طرح گلگت ، چترال دیر اور چکدرہ روٹ کی تعمیر سے نہ صرف شمالی علاقوں کی ترقی ہوگی بلکہ چین کووسطی ایشیاء4 اورافغانستان سے ملانے کے لیے ایک نیا روٹ مل جائے گا۔ جو خطے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔۔ سی پیک کے تحت ہم نے تین انڈسٹریل پارک کی ڈیمانڈ کی ہے لیکن ہر صوبے میں ابھی صرف ایک انڈسٹریل پارک بنے گا۔جس کے لیے ہم نے کرنل شیر انٹر چینج کے قریب دس ہزار کنال اراضی مختص کردی ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہوگا۔

اوریہاں پر صنعتی بستیاں قائم ہوں گی۔ ایک انڈسٹریل پارک حطاراور ایک ڈیر اسماعیل خان میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر پوری دنیا کی نظر ہے اوریہ ایک بہت بڑی تجارتی سرگرمیوں کامرکز بننے جارہا ہے۔ پوری دنیا سے سرمایہ کار خیبرپختونخوا کا رخ کررہے ہیں۔ چھ سو میگاواٹ بجلی کے منصوبے کا ٹینڈر ہوچکا ہے پانچ سو میگاواٹ کے منصوبے ہم نے خود شروع کیے ہے جبکہ کچھ ایشین ترقیاتی بینک کے تعاون سے کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…