جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مفتی عبدالقوی کیخلاف بڑا فیصلہ سنادیاگیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی) وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری اعلامیے کے بعد رویت ہلال کمیٹی میں مفتی عبدالقوی کی رکنیت کو منسوخ کردیا گیا۔وزارت کا یہ فیصلہ وفاقی وزیر سردار یوسف کی جانب سے 22 جون کو مفتی عبدالقوی کی رکنیت معطل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں ماڈل اور فیس بک کی مشہور شخصیت قندیل بلوچ کے ساتھ مفتی قوی کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر گردش کافی ہنگامے کا سبب بنی تھیں۔پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مفتی عبدالقوی کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی سیلفیز وائرل ہونے سے اس معاملے کا آغاز ہوا تھا۔رویت ہلال کمیٹی اور قومی علما مشائخ کونسل کی رکنیت کی منسوخی کے بعد مفتی عبدالقوی نے کہا تھا کہ یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں، عہدے آتے جاتے رہتے ہیں۔جبکہ ماڈل کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے مفتی عبدالقوی کا موقف تھا کہ وہ ایک پروگرام میں شرکت کی غرض سے کراچی کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے، جہاں قندیل خود ان سے ملنے آئیں۔ساتھ ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کی صداقت کے حوالے سے مفتی عبدالقوی نے کہا تھا کہ ویڈیو گمراہ کن ہے اور اس میں آواز میری نہیں ہے، ہر انسان میری آواز پہچانتا ہے۔رکنیت کی ختم ہونے کے بعد ترجمان وزارتِ مذہبی امور کا بتانا تھا کہ تصاویر کے بعد ان پر مختلف حلقوں سے تنقید ہوئی تھی، اس وقت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے تصاویر کو متنازع قرار دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کی قومی علما مشائخ کونسل کی رکنیت معطل کردی تھی جس کے بعد مفتی عبدالقوی کے معاملے کو قومی علما مشائخ کونسل کو بھیج دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اپنی متنازع سیلفیز اور ویڈیوز سے مشہور ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ کو جولائی میں ان کے بھائی وسیم عظیم نے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…