جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

کرسمس کی خوشیاں راس نہ آئیں ۔۔۔ پاکستان کے اہم علاقے میں ایک ہی جگہ پر 29ہلاکتیں

datetime 27  دسمبر‬‮  2016 |

ٹوبہ ٹیک سنگھ (آئی این پی )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی جب کہ شراب پینے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے ابتدائی طورپر7 افراد ہلاک ہوئے اورکئی افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 9 افراد دم توڑ گئے تھے تاہم اب مزید 6 افراد دوران علاج جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زہریلی شراب پینے سے اب بھی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب ڈی پی آو فیصل آباد عثمان گوندل کا کہنا تھا کہ زہریلی شراب پینے سے 48 افراد ہسپتال منتقل ہوئے جب کہ 2 درجن سے زائد افراد کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ ڈی پی او کے مطابق شراب سے پہلی ہلاکت گزشتہ روز دوپہر 12 بجے رپورٹ ہوئی جب کہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…