عمر بڑھنے کی رفتار کم کرنے والی چاکلیٹ تیار

7  مارچ‬‮  2015

لندن (نیوز ڈیسک )چاکلیٹ کھانا کس کو پسند نہیں بچے ، بڑے اور بوڑھے سب ہی اس کے دیوانے ہوتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسی چاکلیٹ تیار کی ہے جسے کھانے سے انسان کی عمر بڑھنے کا عمل سست ہو جائے گا۔برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی چاکلیٹ تیار کی ہے جس کو کھانے کے بعد آپ کی عمر بڑھنے کا عمل نہ صرف کم ہو جائے گا بلکہ انسان کے چہرے پر پڑنے والی جھڑیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔سائنسدانوں کا اس چاکلیٹ کے متعلق دعویٰ ہے کہ اس کے استعمال سے انسان کے چہرے پر چھائی جھر یوں کا خاتمہ ہو جائے گا اور 50 سے60 سالہ انسان کی جلد 20 سالہ نوجوان شخص کی طرح تروتازہ اور توانا نظر آئے گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے انہوں نے اس چاکلیٹ کا تجربہ 50 سے 60 سال کی عمر کے لوگوں پر کیا اور اس کے نتیجے پر پہنچے کہ ان کی جلد 20 سے 30 سال کی عمر کے افراد کی طرح جوان ہو گئی۔ اس چاکلیٹ کو استعمال کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کے استعمال سے ان کی جلد پر بہتر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…