اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ حیوانیات کے طلباء نے جہلم کے مقام پر تقریباََ 33 لاکھ سال پرانا ہاتھی کا دانت دریافت کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ انتہائی قیمتی دانت ہے جسے مزید تحقیقات کیلئے لاہور لیجایا جائے گا۔ اس سے قبل بھی اسی مقام پر 7 فٹ لمبا ہاتھی کا تاریخی اور قیمتی دانت دریافت کیا گیا تھا۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبیہ حیوانیات کے طلباء نے اپنے اساتذہ کے ساتھ مل کر انتھک محنتوں اور کاوشوں کے بعد لاکھوں سال قدیم نوادرات بھی دریافت کئے ہیں۔