جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پیرس میں خوف کے سائے،طاعون کا خطرہ،ہزاروں زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے دارلحکومت پیرس میں چوہوں کی تعدادانسانوں کی آبادی سے زیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہری ان
چوہو ں کے خوف سے پریشانی کاشکارہیں ۔غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق یہ چوہے دن کے وقت اپنے بلوں میں گھسے رہتے ہیں اورسورج ڈھلتے ہی عوامی مقامات ،گھروں اورسڑکوں پردنداناتے پھرتے نظرآتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدپریشانی کاسامناہے ۔

ادھرماہرین صحت نے انتباہ جاری کیاہے کہ ان چوہوں کی بہتات کی وجہ سے طاعون کی وباکاخطرہ بڑھ گیاہے جس کے بعد شہری انتظامیہ نے ان چوہوں کابندوبست کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پرکام شروع کردیاہے ۔شہرکے پارکوں میں چوہوں کومارنے کےلئے گولیاں اورچوہے دانیاں رکھ دی ہیں ۔پانی کے گٹروں اورگندگی کے ڈرموں کے ڈھکن بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں تاکہ ان میں چوہے داخل نہ ہوسکیں جبکہ بڑی تعدادمیں بلیاں بھی فرانس کے دوسرے علاقوں سے منگوانے کاپروگرام زیرغورہے ۔ماہرین صحت کاکہناہے کہ اگران چوہوں کومنصوبہ بندی کے تحت نہ ماراگیاتوطاعون کی وباپھیل جائے گی ۔واضح رہے کہ پیرس کی آبادی تقریبا 23لاکھ جبکہ چوہوں کی تعداد40لاکھ سے بھی تجاوزکرگئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…