کراچی (نیو ز ڈیسک)وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ کراچی میں دہشت گرد سوات سے آتے ہیں۔کراچی بارایسوسی ایشن کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کے دوران وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے مسائل 9/11 کے بعد پیدا ہوئے،آج صورت حال یہ ہے کہ دہشت گرد سوات سے کراچی آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وکلا برادری کی حفاظت کو یقینی بنارہی ہیاس سلسلے میں وکلا کو مزید اسلحہ لائسنس جاری کریں گے۔قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ادارے جمہوریت سے مضبوط ہوتے ہیں، اداروں کی مضبوطی کے لئے انصاف کی فراہمی ضروری ہے، جمہوی قدروں کاخیال کیا جاتا تو آج سینٹ الیکشن پر انگلی نہ اٹھتی۔ آئین کا تحفظ وکلاء4 کے ساتھ مل کریں گے، اسی لئے حکومت نے عدلیہ کا بجٹ کبھی نہیں روکا۔