ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ان دونوں بہنوں کا راز جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لندن(نیوز ڈیسک) جڑواں بچوں میں عموماً مشابہت اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ ان میں فرق کرنا بھی مشکل ہوتا ہے مگر دو برطانوی بہنیں لوسی اور ماریہ جڑواں ہونے کے باوجود اس قدر مختلف ہیں کہ انہیں بہنیں سمجھنا بھی ممکن نظر نہیں آتا۔ لوسی کی رنگت مکمل طور پر گوری ہے اور اس کے سنہری بال دراز اور ملائم ہیں جبکہ ماریہ سیاہ فام ہے اور اس کے بال بھی افریقی لڑکیوں کی طرح گھنگھریالے ہیں۔ یہ بچیاں ایک ایسے جوڑے کی اولاد ہیں جن میں سے ایک سیاہ فام جبکہ دوسرا سفید فام ہے۔ ان کی والدہ ڈونا کا تعلق جمیکا سے ہے اور وہ سیاہ فام ہیں جبکہ والد وِنز سفید فام ہیں۔ اگرچہ ایسی صورت میں بھی جڑواں بچے ایک جیسے ہی نظر آتے ہیں مگر لوسی اور ماریہ حیرتناک حد تک مختلف ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان بچیوں کی ماں مکمل طور پر سیاہ فام نہیں ہے بلکہ سفید اور سیاہ فام کا امتزاج ہیں اور ان کی ایک بیٹی نے سفید فام جینز جبکہ دوسری نے سیاہ فام جینز لئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس دلچسپ اتفاق کی شرح 10 لاکھ بچوں میں ایک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…