پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

ایران نے پاکستانیوں کو دعوت دیدی

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ایران میں پاکستانی سفیر آصف خان درانی نے پاکستانی تاجروں کو ’’عالیشان پاکستان‘‘نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے جو چار سے سات مارچ تک تہران میں منعقد ہوگی۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط سے لاہور چیمبر میں ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں شرکت سے پاکستانی تاجروں کو اپنے ایرانی ہم منصبوں کے ساتھ نئے رابطے قائم کرنے کا موقع ملے گا۔ لاہور چیمبر کے سابق صدور اعجاز بٹ، سید محسن رضا بخاری، سہیل لاشاری، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میاں محمد نواز اور علی حسام اصغر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

سفیر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھاکر دوطرفہ تجارتی حجم کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکتا ہے، ایرانی صدر اور پاکستانی وزیراعظم بھی ماضی قریب میں باہمی تجارت پانچ ارب ڈالر تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 280ملین کی مجموعی آبادی کے ساتھ دونوں ممالک بڑی مارکیٹیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بینکنگ چینلز نہ ہونے کی وجہ سے بھی تجارت متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر کافی سارا کام ہوچکا ہے، پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد پاکستانی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر گیس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تجارتی وفود ایران کا دورہ کریں، سفارتخانہ انہیں ہر ممکن سہولت دے گا۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اس دہائی کی کم ترین سطح پر ہے۔ سال 2015ء پاکستان کی ایران سے درآمدات اور برآمدات کا حجم بالترتیب 261ملین ڈالر اور 32ملین ڈالر رہا۔ یہ اعداد و شمار دونوں ممالک کی پوٹینشل کی عکاسی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششیں کرکے تجارت کا حجم باآسانی ایک ارب ڈالر تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینلز کا قیام جلد سے جلد عمل میں آنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اکنامک کاریڈور دونوں ممالک کے لیے ایک بڑا اور اہم موقع ہے، ایرانی سفیر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ایران اس منصوبے کا حصہ بننا چاہتا ہے۔ لاہور چیمبر کے سابق صدر اعجاز بٹ نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ ڈیفنس سیکٹر میں تعاون کو فروغ دے۔ سابق صدر سید محسن رضا بخاری نے کہا کہ وہ مسائل جلدحل ہونے چاہئیں جو باہمی تجارت کو متاثر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ ہر قیمت پر مکمل ہونا چاہیے۔ انجینئر سہیل لاشاری نے کہا کہ باہمی تجارت کا حجم نہ صرف کم بلکہ واضح طور پر ایران کے حق میں ہے جسے بڑھانے اور برابری کی سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری وفود میں نجی شعبے کو لازماً نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کراسنگ پوائنٹس پر سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…