پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

چوہدری نثار کا استعفیٰ ، پیپلزپارٹی کے ساتھ ڈیل ،ایاز صادق نے جواب دیدیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ مشرف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،انہیں فوج کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے ، چوہدری نثار پر استعفیٰ دینے کے لئے کوئی دباؤ نہیں ، پیپلزپارٹی کے ساتھ پانامہ لیکس کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی ،چار نکات پر پارلیمنٹ میں بات ہو سکتی ہے ،آصف علی زرداری کے آنے سے ملک میں سیاست کو فروغ ملے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سروے کا لونی گڑھی شاہو میں مسیحی برادری کی جانب سے منعقدہ کرسمس کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ کرسمس منائیں گے، کر سمس اور قائد اعظم کی سالگرہ سے اس دن کی خوشی دگنی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے اورایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہئے جس سے بعد میں شرمندگی ہو ،اپو زیشن اپنا کام کر تی رہے ، ہم اپنا کام کر تے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت کے منتخب عہدیداروں کو حلف برداری کے بعد دفاتر اور سہولیات مل جائیں گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا حق ہے وہ جب دل کرے اپنے وطن آئے جب مرضی جائے۔ آصف علی زرداری کو بھی پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتاہوں ، ان کے آنے سے ملکی سیاست کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 4نکات پر قومی اسمبلی میں بات ہو سکتی ہے ،وہ پارلیمنٹ میں آئیں ، سڑکوں پر بات نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ اور چودھری نثار کے موقف میں فرق ہے دونوں کا نقطہ نظر الگ الگ ہے چودھری نثار سپریم کورٹ جا کر اپنا نقطہ نظر کلیئر کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ چودھری نثار با کردار آدمی ہیں اندر اور باہر سے ایک ہی سوچ ہے ،ان پر پر استعفیٰ دینے کے لئے کسی قسم کا دباؤ نہیں بلکہ انہوں نے خود وزیر اعظم کو استعفے کی پیشکش کی لیکن ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، وہ سوچ سمجھ کر بات کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف ان کا بڑا کردار ہے کراچی حالات میں بہتری بھی قابل ستائش ہے، ان کے خلاف منفی بیان بازی نہیں کی جانی چاہیے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ فوج اور سپریم کورٹ کو غیر جانبدار دیکھ رہا ہوں ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کر رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پر ویز مشرف کو فوج کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے ، انہیں چاہیے کہ فوج کے متعلق متنازعہ بیانات نہ دیں، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،ان کی سیاسی قوت سال 2013ء کے انتخابات کے نتائج کی صور ت میں سب کے سامنے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…