رحیم یار خان (این این آئی)پی آئی اے کا پائلٹ مسافروں سے بھرے طیارے کو چھوڑ کر اچانک کہاں چلا گیا ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے پی آئی اے کا پائلٹ مسافروں سے بھرے طیارے کو چھوڑ کر نیند پوری کرنے ہوٹل چلا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کی صبح دبئی سے لاہور کیلئے آنیوالی پرواز کو شدید دھند کے باعث رحیم یار خان ایئر پورٹ پر اتار ا گیا جسے دھند میں کمی کے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرنا تھی تاہم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پائلٹ نیند پوری کرنے کیلئے ہوٹل پہنچ گیا ۔
جبکہ اس سے قبل پی آئی اے ،وزارت داخلہ اور امیگریشن و ائیر پورٹ حکام کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔ ایک خاتون پاسپورٹ نہ ہونے کے باوجود لاہور سے دبئی پہنچ گئی اور کسی کو یہ معلوم نہ ہوا کہ خاتون کے پاس پاسپورٹ اس کا نہیں بلکہ اسکے بیٹے کا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے خاتون کے اپنے بیٹے کے پاسپورٹ پر لاہور سے دبئی سفر کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار ایف آئی اے افسروں کو انکوائری کے بعد نوکری سے برطرف کردیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اگر پی آئی اے کا عملہ سستی، غلطی یا کوتاہی بھی کرے تو ایف آئی اے کا عملہ کاغذات اور ٹکٹ کی مکمل جانچ پڑتال کے بغیر کسی مسافر کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ دے
پی آئی اے کا پائلٹ مسافروں سے بھرے طیارے کو چھوڑ کر اچانک کہاں چلا گیا ؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں