اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے ایک طالب علم 11 سالہ محمد سبیل حیدر نے اپنے والد کے ذریعے ایوان صدر کے حکام کےخلاف مقدمہ دائر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق محمدسبیل نے الزام عائدکیاہے کہ ان کی تقریرکامواد ایوان صدرمیں چرایاگیاہے ۔
اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز کے طالب نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کوقائداعظم کی سالگرہ کے موقع پرتقریر کرانے کیلئے 22 دسمبر کو ایوان صدر مدعو کیا گیااورپی ٹی وی میں انہوں نے تقریرریکارڈکراناتھی لیکن جب وہ ایوان صدرپہنچے توان کوآگاہ کیاگیاکہ ان کی جگہ ایک اورطالب علم نے ان کی لکھی ہوئی تقریرریکارڈکرادی ہے ۔یہ صورتحال سامنے آنے پرمحمدسبیل حیدرنے اپنے والدکے ذریعے اسلام آبادہائیکورٹ میں مقدمہ دائرکردیاہے ۔