اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معیشت کے بارے میں د عوی کیاجارہاہے کہ یہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف تجزیہ نگارکامران خان نے اپنے تجزئے میں بتایاکہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوسال کے دوران پاکستان میں ڈالرکی پاکستانی روپے کے مقابلے میں قیمت دوروپے اسی پیسے بڑھی ہے اوراس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 100.9روپے ہے جبکہ ہنڈی اورحوالہ کے ذریعے ملنے والے ڈالرکی قیمت 112روپے تک پہنچ گئی ہے جوکہ ایک تشویشناک صورتحال ہے ۔