اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ٹھنڈے مزاج کے سراج الحق شدید مشتعل،پرویز مشرف کے بارے میں بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 2017میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کررہی ہے ،اس مہم کے دوران جماعت اسلامی ملک بھر میں ایک کروڑ ووٹرز سے رابطہ کرے گی،حکومت نے اپنے تین سالہ دور میں عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورانہیں کیا،لوڈ شیڈنگ ،غربت ،مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمہ کے تمام دعوے نقش بر آب ثابت ہوئے ہیں،وزیر وں مشیروں کے بنک بیلنس اور جائیدادوں میں اضافہ کے علاوہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ،موجودہ دور حکومت میں عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،چائنا کی مہربانی سے ایک سی پیک کے علاوہ حکومت کچھ نہیں کرسکی ،حکومت نے انڈیا کیلئے پاکستان کو اوپن مارکیٹ بنا دیا ہے جس سے نہ صرف تجارت کا توازن بگڑ گیا ہے بلکہ قومی صنعت اور زراعت بھی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے ،وزیر خزانہ قرض لینے میں سپیشلسٹ ہیں جنہوں نے قوم پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیا ہے اور آنے والی نسلوں کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کی بیڑیاں پہنادی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی مجلس شوری کے تین روزہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر نائب امیر میاں محمد اسلم ،قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ اور سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے ناسور کے خاتمہ کیلئے اگر عدالتوں نے مایوس کیا تو عوام چوکوں اور چوراہوں میں میں عدالتیں لگائیں گے اور لٹیروں کا گریبان اور مظلوم عوام کا ہاتھ ہوگا۔عدالتیں چاہتی ہیں کہ بوجھ کسی اور کے کندھے پر ڈال دیا جائے اور انہیں کچھ نہ کرنا پڑے ،چیف جسٹس نے آنے والے چیف جسٹس پر سارا بوجھ ڈال دیا ہے حالانکہ قومی تاریخ کے اتنے اہم مقدمہ کا فیصلہ ان کیلئے بھی قابل فخر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف جس جہاد کا بیڑا اٹھایا ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائے گی ۔

ہم نے کرپشن کے خلاف ملک بھر کے عوام کو منظم کیا ،ہم نے پارلیمنٹ میں کرپشن کے خلاف چار بل جمع کروائے اور پھر عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے موثر ترین کردار عدلیہ کا ہی ہوسکتا ہے۔سینیٹر سراج الحق نے نیب کی پلی بارگیننگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب لٹیروں کو کہتا ہے کہ کھاؤ پیو اور پھر میرے پاس آکر سابقہ گناہ معاف کروالو۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی گئی دولت مگر مچھوں کے پیٹ پھاڑ کر نکلوائے گی اور ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دینے والے وی آئی پیز اور اسٹیٹس کو کی قوتوں کے مسلط کردہ استحصالی نظام کا خاتمہ کردے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار ملا تو کرپٹ ٹولہ اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیل میں نظر آئے گا۔سابق صدر پرویز مشرف کے متعلق ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ مشرف جھوٹا اور متنازع شخص ہے اس کا کوئی بیان قابل اعتبار نہیں ،پاکستان کی سیاست میں اس کیلئے کوئی جگہ نہیں ،اس میں اگر ہمت ہے تو واپس آکر عدالتوں کاسامنا کرے ۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کا انعقاد حکومتی رویے پر ہے ،حکومت ون ویلنگ اور جمہوری قدروں کو پامال کررہی ہے ۔زرداری کی واپسی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آصف زرداری پاکستان کے سابق صدر ہیں ان کی آمد کوئی غیر معمولی بات نہیں ،پاکستان ان کا ملک ہے وہ رات کے اندھیرے میں آئیں یا دن کی روشنی میں ،البتہ عوام کیلئے اب فیوڈلز کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…