جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹو نے ائیر پورٹ پر والد کیساتھ ایسا کیا کام کر دیا کہ جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر ان کے ساتھ دبئی ائیر پورٹ پر سیلفی لی ۔بلاول بھٹو نے سیلفی لے کر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی جس میں باپ بیٹا خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں ۔اس سے قبل بلاول بھٹو نے آصف علی زرداری کی گھر سے نکلنے کی تصویر بھی اپ لوڈ کی تھی جس میں آصف علی زرداری قرآن کے سائے میں گھر سے نکل رہے ہیں ۔‎اس تصویر کو اب تک ہزاروں لوگوں نے شیئر بھی کر چکے ہیں ۔
جبکہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ایجنڈہ صرف عوام کے لئے سیاست کرنا ہے ملکی مفادات پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، وطن واپسی کے بعد بھرپور سیاست کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی سے قبل دبئی میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ۔
اس دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایجنڈہ صرف عوام کے لئے سیاست کرنا ہے ملکی مفادات پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی ہم صرف وطن او رعوام کیلئے سیاست کرینگے انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کیلئے انتہائی پرجوش ہوں میر ے حوصلے بلند ہیں اور وطن واپس جا کر بھرپور سیاست کروں گا انہوں نے اپنے دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میرے لئے دعا کریں تاکہ میں وطن واپس جا کر عوام کی خدمت کرسکوں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…