فیصل آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پرپی ٹی آئی کے صوبائی صدراعجازچوہدری نے میونسپل کارپوریشن فیصل آبادکے انتخابات میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ کے نامزدگروپ کوووٹ دینے پرسخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے ان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی کرنے کافیصلہ کیاہے۔
آن لائن کے مطابق میونسپل کارپوریشن فیصل آبادمیں پی ٹی آئی کے بیس بلدیاتی نمائندے منتخب ہوئے تھے جنہیں گزشتہ روزراناثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے سابق صدرممتازعلی چیمہ جوکہ تحصیل میونسپل کارپوریشن کے ناظم بھی رہ چکے ہیں اوردیگرپی ٹی آئی کے کونسلروچیئرمینوں سے ملاقات کے بعداپنے گروپ کے امیدوارکیلئے یقین دہانی حاصل کرلی تھی ،
چنانچہ گروپ نے میئرکے انتخابات میں راناثناء اللہ گروپ کے امیدوارووٹ دیکرمنتخب کرایا،جس پرعمران خان نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے صوبائی صدراعجازچوہدری کوپارٹی ڈسپلن کی خلا ف ورزی پرکارروائی کاحکم دیا،یہ امرقابل ذکرہے میئرشپ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی طرف سے ممتازعلی چیمہ خودبھی امیدوارتھے مگرانہوں نے پارٹی کے نشان بلالینے کے بجائے فریج کانشان لیاجس سے وہ ٹھنڈے ہوگئے۔