جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سنجے دت کا سلمان خان کیخلاف بیان ۔۔ نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا 

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست سلمان خان کو ’’مغرور‘‘ قرار دے کر سب کو چونکا دیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان گہری دوستی تھی اور سنجے دت کی جیل سے رہائی پر سلومیاں کی جانب سے پارٹی کا بھی اعلان کیا گیا تھا لیکن جیل سے رہائی کے بعد دبنگ خان اور سنجوبابا کے درمیان ناراضی جاری ہے اور سلو میاں ان سے کتراتے ہیں جس کے بار میں سنجے دت ہمیشہ سے انکاری رہے ہیں لیکن اب پہلی بار انہوں نے اپنے اور سلمان کے تعلق پرلب کشائی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان سے ماضی کے قریبی دوست اور منہ بولے بھائی سلمان خان کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر اداکار نے فوراً سلمان خان کو’’مغرور‘‘ قرار دیا جس نے سب کو چونکا دیا۔دوسری جانب سنجے دت کے پہلی بارسر عام اس رویئے کے بعد دونوں سپر اسٹارز کی ناراضی کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد فلم نگری میں بھی چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…