بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

’’حج و عمرہ کرنے والوں کیلئے شاندار خوشخبری آگئی ‘‘

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہرمکہ، مدینہ، جدہ اور رابغ حرمین ہائی سپیڈ ٹرین منصوبے کی تکمیل میں صرف دس کلومیٹر ٹریک کی تعمیر کا کام باقی رہ گیا ہے جسے جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق پراجیکٹ کے سپروائزر بسام الغلام نے مکہ چیمبر آف کامرس میں ایک کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ مکہ میں الاسکان کے علاقے سے سات کلومیٹر ٹریک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
جبکہ دوسری جانب جدہ کے مضافات سے تین کلومیٹر ٹریک کی تعمیر کا کام باقی ہے جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔اس آپریشن کا پہلا مرحلہ 12 سال تک چلے جس کے دوران یہ ٹرین تقریبا 1.2 ارب مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچائے گی۔بسام کا کہنا ہے کہ اس ٹرین کے باضابطہ افتتاح کے فورا بعد اس ٹرین کے ذریعے سے روزانہ 11400 سے لے کر 12400 مسافروں کو سفر کی سہولیات فراہم کرے گی۔ ٹرین کی مکمل سہولیات کی موجودگی کی صورت میں جدہ اور مکہ کے 19 ہزار 100 مسافروں سفر کرسکیں گے جبکہ مکہ اور مدینہ کے درمیان تین ہزار 800 اور رابغ اور مدینہ کے درمیان 8 ہزار مسافر سفر کرسکیں گے۔
پراجیکٹ کے سپروائزر کے مطابق اس ٹرین کی مدد سے ہر سال 20 لاکھ زائرین بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرین کی حفاظت کے لئے اس کی رفتار کو 300 کلومیٹر تک رکھا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…