سلام آباد/دوبئی(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو نصیحت کرتا ہوں کہ 23 دسمبر کو کوئی گڑبڑ و سیاسی غلطی نہ کریں . آصف علی زرداری کی واپسی پر کوئی گڑبڑ کی گئی تو تو ناقابل معافی غلطی ثابت ہوگی.زرداری کی پرسکون واپسی چاہتے ہیں جس سے کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے. آصف زرداری کسی معاہدہ یا بارگین کے بنیاد پر باہر نہیں گئے ہیں جو کسی شرط کے پابند ہوں‘سابق صدر بیماری کی وجہ سے باہر تھے بہتر محسوس کیا تو اپنے گھر واپس آ رہے ہیں.پاناما میں میرا نام ثابت ہوا تو سیاست کو خیرباد کہہ دوں گا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے مسلم لیگ ن کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کو کوئی گڑبڑ اور سیاسی غلطی نہ کریں. آصف علی زرداری کی وطن واپسی پر کوئی گڑبڑ کی تو یہ مسلم لیگ ن کے لئے ناقابل معافی غلطی ثابت ہوگی۔ رحمن ملک نے کہا کہ ہم آصف علی زرداری کی پرسکون واپسی چاہتے ہیں جس سے کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری بیماری کی وجہ سے باہر تھے بہتر محسوس کیا تو اپنے گھر واپس آ رہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اپنا ملک ہے جب کوئی چاہے واپس اَئے . آصف علی زرداری کسی معاہدہ یا بارگین کے بنیاد پر باہر نہیں گئے ہیں جو کسی شرط کے پابند ہوں۔ کچھ وفاقی وزراء کو آصف علی زرداری کی واپسی سے تکلیف ہو رہی ہے۔ ان وزراءکو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم نے نواز شریف کی وطن واپسی میں مدد کی تھی۔پاناما سکینڈل کے بارے میں بات کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ پاناما پیپرز میں میرا اور نہ شہید بینظیر بھٹو کا نام ہے ، ایک پارٹی میڈیا کو غلط ، من گھڑت اور بے بنیاد خبریں دے رہا ہے . اپنے الفاظ دہراتا ہوں کہ پاناما میں میرا نام ثابت ہوا تو سیاست کو خیرباد کہہ دوں گا۔