منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

آصف زرداری کی واپسی ایک بارپھرغیریقینی ،پیپلزپارٹی رہنمائوں کوکیسے سابق صدرکی واپسی کاعلم ہوا،ن لیگ سے رابطہ کس ملک میں ہوا؟اہم سیاسی جماعت کے رہنمانے مفاہمت کے بادشاہ کےلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کو پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے بڑا رسک قرار دے دیا۔ آصف علی زرداری کی وطن واپسی بدستور معمہ بنی ہوئی ہے ان کی کراچی آمد پر پیپلزپارٹی کے رہنما بھی پریشان ہیں لیکن سابق صدر آصف زرداری بہت زیادہ پر اعتماد دکھائی دیتے ہیں جس سے اندازہ ہوتاہے کہ پیپلزپارٹی او راسٹیبلشمنٹ کے تعلقات ٹھیک ہوگئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا موقف ہے کہ وطن واپسی صدر آصف علی زرداری کا ذاتی فیصلہ ہے جس پر قیادت نے کارکنوں او ررہنماؤں کو اعتماد میں نہیں لیا ہے ۔ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم رہنما سابق صدر کی واپسی کے پروگرام سے لاعلم تھے سب کو بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس سے واپسی کا علم ہوا ۔ایک روز مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا تھاکہ آصف علی زرداری بیمار ہیں او روطن نہیں آرہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ ہوا تھا کہ آصف علی زرداری کو وطن واپسی پر گرفتارکرلیا جائے گا لیکن آصف علی زرداری کو اب ڈاکٹرعاصم حسین اور عذیربلوچ کی جے آئی ٹی سے کوئی خطرہ نہیں نہ ہی ان کے خلاف مقدمات ہیں

سیاسی حلقوں کے مطابق حکومت سندھ نے عذیربلوچ کی جے آئی ٹی سے 42 صفحات او رڈاکٹر عاصم حسین کی جے آئی ٹی سے 18 صفحات نکال دیئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے حلقوں کا یہ بھی خیال ہے کہ سابق آرمی چیف کے جانے کے بعد جمہوریت زیادہ مستحکم ہوجائے گی۔ آپریشن سے پہلے ہی رک گیاہے۔ ایک ماہ قبل سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست کے گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کیا گیا تھا لیکن 29 نومبر کے بعد راوی پیپلزپارٹی کے لئے کچھ سکون لکھ رہا ہے۔ سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ پیپلزپارٹی کو مسلم لیگ کی قیادت سے گرین سگنل مل چکا ہے۔ دونوں جماعتوں میں مثالی ہم آہنگی موجود ہے دونوں جماعتوں کے درمیان بوسینیا سے رابطہ ہوا ہے جس کا سیاسی فائدہ دونوں کو ہوگا اور اس کا نقصان تحریک انصاف کو ہوگا دونوں جماعتوں کی لڑائی کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی توجہ بٹ جائے گی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سیاسی منظر نامے میں ان رہیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…