لاہور……..وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئےہیں۔ کل بروز اتوار وزیراعظم کی ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت متوقع ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کےمطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچےہیں۔لاہور میں قیام کے دوران دیگر مصروفیات کے علاوہ وزیراعظم کی کل ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت بھی متوقع ہے۔اس تقریب میں دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ہارس اینڈ کیٹل شوپاکستان خصوصاًپنجاب کے روایتی رنگوں سے مزین ہےجس میں قومی امنگیں جوان نظر آتی ہیں اور اس میں چاروں صوبوں کی یکجہتی کی مکمل تصویرپیش کی جاتی ہے۔