پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

آصف علی زرداری جمعہ کو کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر سہ پہر تین بجے اتریں گے

datetime 21  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کل جمعہ کو دبئی سے کراچی پہنچیں گے ۔ آصف علی زرداری کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر سہ پہر تین بجے اتریں گے ۔ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما کریں گے ۔ بعد ازاں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کی مرکزی قیادت ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل کی پارکنگ ایریا والی شاہراہ پر منعقد ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ جلسہ سے خطاب کے بعد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ ہیلی کاپٹر یا بذریعہ سڑک بلاول ہاؤس روانہ ہو جائیں گے ۔ آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے قائم آرگنائزنگ کمیٹی نے سابق صدر کی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں منعقد ہوا ، جس میں وقار مہدی ، سعید غنی ، شہلا رضا ، راشد ربانی اور دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ اجلاس میں آصف علی زرداری کی واپسی کے حوالے سے استقبالیہ انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ اجلاس کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی نے اولڈ ٹرمینل کے پارکنگ ایریا والی شاہراہ پر منعقد ہونے والے جلسے کے انتظامات کے لیے جلسہ گاہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ آصف علی زرداری کی واپسی کے موقع پر جمعہ کو کراچی اور اندرون سندھ سے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔ جلسہ گاہ میں لائٹنگ ، ساؤنڈ سسٹم ، بیٹھنے کے انتظامات اور دیگر تمام سہولیات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کے قریب پانی کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی اور پارکنگ کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ حکومت سندھ کے تعاون سے سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک پلان مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے تمام علاقوں میں پیپلز پارٹی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی واپسی سے ملک کی سیاست میں تبدیلی واقع ہو گی ۔ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو حکمران لیگ کے خلاف 27 دسمبر کو پارٹی کی قیادت احتجاج کا اعلان کری گے ۔ انہوں نے تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ کی دوپہر ایک بجے جلسہ گاہ پہنچ جائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…