جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

’’پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ‘‘ دریا دلی کی نئی مثال قائم ۔۔ پاکستان نے بھارت کو بڑی آفر کردی

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ اگر بھارت دشمنی چھوڑ دے تو پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں آپریشن ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سے بلوچستان میں امن اور ترقی آ رہی ہے، سی پیک ایک حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کے اردگرد موجود تمام ممالک فائدہ اٹھائیں گے اور اگر بھارت دشمنی چھوڑ دے تو وہ بھی اس سے فائدہ اٹھائے۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے شرپسندی پھیلانے والے عناصر کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کسی دشمن کے بہکاوے میں آ کر یا پیسے لے کر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرے گا تو اس کا انجام بھی یہی ہو گا جو آج کل دہشت گردوں کا ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…