اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چین نے ایک جدیدذی 10ہیلی کاپٹرپاکستان کے حوالے کردیاہے جبکہ اس طرح کے دومزیدہیلی کاپٹراس سال پاکستان کودیدیے جائیں گے۔باخبرذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کویہ ہیلی کاپٹرتحفہ کے طور پر دیا ہے۔ ان جدید لڑاکا ہیلی کاپٹروں کو پاکستان ارمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل کیاجائیگا اورانہیں دہشتگردی کیخلاف جاری کارروائیوں میں استعمال کیا جائیگا،ہیلی کاپٹرمیں یہ صلاحیت بھی شامل ہے کہ یہ 3سے 4کلومیٹرکے فاصلے سے دشمن کو’’رڈار‘‘ کی نظرمیں ائے بغیرکامیابی سے نشانہ بناسکتاہے۔