ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

وزیرداخلہ چوہدری نثارکوسخت ردعمل کاسامنا

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار خان کی جانب سے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ پر کرپشن کے الزامات پر پی پی رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی ڈکشنری میں اخلاقیات کا کوئی لفظ شامل نہیں ٗپاناما لیکس میں بے نظیر بھٹو کا نام شامل نہیں

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس بریفنگ کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہاکہ چوہدری نثار کی ڈکشنری میں اخلاقیات کا کوئی لفظ شامل نہیں، وہ بری طرح ناکام اور مجرم ثابت ہوچکے ہیں، انہوں نے معافی مانگ کر اپنی جیل کی سزا معاف کرائی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ دہشت گردوں کے مرنے پر روتے ہیں۔سعید غنی نے کہاکہ چوہدری نثار عوام کو دھوکا دے رہے ہیں،

ہمارے دور حکومت میں ہی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاریاں اور تحقیقات شروع ہوئی تھیں، دنیا میں کرپشن اسکینڈل پر نواز شریف کا نام آ رہا ہے اور لندن کی قاضی فیملی شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کی گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں بے نظیر بھٹو کا نام شامل نہیں، اگر ان کا نام ہے تو انکوائری بل کو قومی اسمبلی سے منظور کیوں نہیں کرایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…