واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو براک اوباما کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے اور وہ امریکا کی 240 سالہ تاریخ میں معمر ترین صدر ہوں گے۔گشتہ روز امریکا کے الیکٹورل کالج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ڈونلڈٹرمپ نے 50 میں سے 31 ریاستوں میں الیکٹورل کالج کے305 ووٹ حاصل کیے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے بعد ٹرمپ کی 20 جنوری کو صدر کی حیثیت سے تقرری کی تصدیق ہوگئی ہے جنھوں نے 6 ہفتے قبل ڈیموکریٹک کی اْمیدوار ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی۔
امریکی انتخابات کے نائب صدر مائیک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک ہو،انھیں الیکٹورل کالج نے آج باضابطہ طور پر امریکا کا صدر منتخب کرلیا ہے’۔
خیال رہے کہ عام حالات میں الیکٹورل کالج کے ووٹ کو ربڑ سٹیمپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے جس میں منتخب کرنے والے ملک بھر میں باضابطہ ووٹ ڈالتے ہیں تاہم حالیہ تناظر میں جب ہیلری کلنٹن سمیت دیگر کی جانب سے انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی تھی مذکورہ اعلان بہت اہمیت کا حامل تصور کیا جارہا ہے۔
گذشتہ ہفتے امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی ا?ئی اے) اس نتیجے پر پہنچی تھی کہ 2016 کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت نہ صرف امریکی انتخابی نظام کے اعتماد میں کمزوری کی وجہ بنی ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری اور وائٹ ہاؤس تک رسائی بھی اسی مداخلت کا نتیجہ ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی افسران کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ایسے افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے روسی حکومت سے رابطے تھے اور جنہوں نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ہیلری کلنٹن کی صدارتی مہم کے چیئرمین سمیت دیگر افراد کی ہزاروں ہیکڈ ای میلز وکی لیکس کو فراہم کیں۔
افسران کا کہنا تھاکہ یہ افراد اس خفیہ کمیونٹی کا حصہ تھے جو روس کی جانب سے ٹرمپ کی مقبولیت کو بڑھانے اور ہیلری کی جیت کی امید کو کم کرنے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن میں شامل تھے۔
واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات 2016 کے لیے 8 نومبر کو پولنگ ہوئی، جس کے بعد آنے والے نتائج نے اْس وقت سب کو حیران کردیا، جب ری پبلکن پارٹی کے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ، ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کو اَپ سیٹ شکست دے کر 4 سال کے لیے امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے۔اس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور ہیلری کلنٹن کی کامیابی سے متعلق تمام تبصرے، تجزیے اور سروے نتائج غلط ثابت ہوئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے درمیان عہدہ صدارت کے لیے کانٹے کا مقابلہ ہوا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ صدر منتخب ہونے کے لیے 538 میں سے کم سے کم 270 الیکٹورل ووٹ کی ضرورت تھی۔ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن 218 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا 240 سالہ تاریخی ریکارڈ توڑ ڈالا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
راولپنڈی،شادی کا جھانسہ دیکرخاتون سے3سال تک جنسی زیادتی، حمل ضائع کروانے کے بعد قتل کی دھمکیاں
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل















































