ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

اسامہ ایبٹ آباد میں تھا یا نہیں؟تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)جاویداقبال نے ہلچل مچادی

datetime 19  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےرپورٹ کی تفصیلات بتانے سے انکارکردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےبھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں تمام واقعات اور کوتاہیوں کا ذکر موجود ہے۔ کمیشن کی سفارشات پر اگر عمل ہوجاتا تو نئے اداروں کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔انہوں نے کہاکہ مجھ سے میر ی بیٹی بھی پوچھتی ہے کہ ایبٹ آبادمیں اسامہ بن لادن تھابھی یانہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرمیں بھی بتادوں توپھررپورٹ میں اورکیارہ جائے گا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاکہ ایبٹ آباد رپورٹ میں تمام ذمہ داروں کا مکمل تعین موجود ہے کہ کون کس مرحلے پر کس حد تک ذمہ دار ہے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ کسی خفیہ ادارے کے چیف نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار نہیں کیا ۔ ٹی وی پر ایبٹ آباد کمیشن کی جانب سے سب کو بری قراردینے کا سن کرحیرانی ہوئی۔ جاوید اقبال نے کہاکہ حلف کے باعث وہ رپورٹ کی ساری تفصیلات نہیں بتا سکتے ۔انہوں نے کہاکہ ایبٹ آباد واقعہ کے ذمہ داران کا بتانا ان کا مینڈیٹ نہیں، حکومت کا کام ہے۔میڈیا کوشش کرے کہ ایبٹ آبادکمیشن رپورٹ سامنے لائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…