کراچی(آن لائن)میرپور خاص سمیت سندھ بھر میں شوگر ملز کی جانب سے گنے کی خریداری بند کئے جانے پر کاشتکار رہنماوں نے شوگر ملز کے سامنے دھرنا دینے اور گھیراو کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔شوگر ملز نے پاسما کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کرشنگ سیزن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شوگر ملز ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشتکار گنے کی بھرپور فراہمی نہیں کر رہے، جس کے باعث ملز چلانا مشکل ہوگیا ہے۔اس صورتحال پر کاشتکار تنظیموں، سندھ آبادگار بورڈ اور فارمرز ارگنائزیشن نے الگ الگ اجلاس طلب کرکے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔
کاشتکار رہنماوں نے شوگر ملز کو ایک ہفتے میں ملز چلانے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ دوسری صورت میں سندھ بھر میں شوگر ملز کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔
سندھ بھر میں گنے کی خریداری بند
19
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں